فیصل آباد(محمد حمزہ)حکومت پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 25 کروڑ روپے کی لاگت سے 16 کلومیٹر طویل جڑانوالہ شاہکوٹ روڈکی کارپٹ تعمیر مکمل ہوگئی ہے جس کی بدولت شہریوں کو آمدروفت کی معیاری سفری سہولیات میسر آرہی ہیں۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے اڈا پل 93 شاہکوٹ روڈ پر منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔سینئر رہنما تحریک انصاف چوہدری تیمور علی خاں،چوہدری عمران یوسف،رانا بلال مصطفی،سماجی سیاسی رہنما رانا عمران عارف،ظفر وڑائچ،رانا محمد رفیع،رانا طارق مجید،ملک منیر اعوان،عدنان گل،راجہ حفیظ،راجہ شمسں،رانا اشرف،ضیاء گجر،رانا آصف،رائے حیات، چوہدری عاشق جٹ،رانا ناصر،اویس بھٹی،حاجی اکبر،نوازش نیازی،اظہر سندھو،چوہدری عظیم الحسن،ملک عاشق،رانا بابر شاہین،نمبردارملک نثار ٹوانہ،رانا طارق نمبردار،رانا سعید نمبردار،راجہ ندیم اکبر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن نے اہل علاقہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز ہے اورعرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ سٹرک کی کارپٹ تعمیر سے دیرینہ عوامی مطالبہ پورا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے مسائل کے حل،علاقائی تعمیروترقی،خوشحالی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رہے گی بالخصوص حلقہ پی پی 100میں بلا امتیاز ترقیاقی منصوبوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پختہ عزم کے ساتھ سیاست کو خدمت سمجھتے ہوئے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں عوام سے مسلسل رابطہ،تعلیم و صحت،فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ہمیشہ زبانی دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات کے ذریعے عوام کے دل جیتے ہیں آنیوالے دنوں میں اللہ کے فضل و کرم سے مزید ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے علاقہ کی تقدیر بدلیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن چوہدری ظہیر الدین خاں نے کہا مین روڈز سے ملانے والی 13 نئی رابط سڑکوں کے فنڈز وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظور کرلیے ہیں جن پر جلدکام شروع ہوجاے گا جس لوگوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔