فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا اوراجلاس میں ڈویژن میں پٹرول پمپس کی تعمیر کے 32 کیسز کی منظوری دی گئی۔کمشنرنے محکمہ ماحولیات کو سائٹ وزٹ کرکے پٹرول پمپس تعمیر ہونے یا نہ ہونے کا فوٹوگرافک ثبوت بمعہ دن/وقت بھی ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ درکار شرائط وقواعد وضوابط اور این او سیز مکمل ہونے پر پٹرول پمپس کی تعمیر کے کیسز نمٹائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اراضی کی کمرشلائزیشن میں بغیر منتقلی کے کیسز کے درخواست گزاروں کو ریکارڈ مکمل کرنے کا کہا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے جس کی بدولت روزگار کے بھی مواقع پیدا ہونگے۔