فیصل آباد ( نمائندہ ایف ٹی وی) فیصل آباد میں یکم اپریل سے ہرقسم کی مارکیزاورشادی ہالزبند، مارکیٹس شام 6 بجے بند ہوں گی عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ریسٹورنٹس اورپارکس بھی بند، ریسٹورنٹس پرصرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات پر یکم اپریل سے پابندی عائد کردی گئی،مارکیٹس شام 6بجے بند ہوں گی۔ ماسک نہ پہننے وا لوں کو بھاری جرمانہ کیاجائیگا،ہرطرح کی کھیلوں کی سرگرمیوں پربھی پابندی، مائیکر و اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اختیارکی جائیگی