فیصل آباد ( نمائندہ ایف ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر عمر مقبول نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 10 سکولوں کو سیل کرادیا۔ انہوں نے ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں واقع پرائیویٹ سکولوں کو چیک کیا اور کورونا اوپیز اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے سکولوں کو سیل کرادیا۔دریں اثناء انہوں نے پینسرہ اور ڈجکوٹ کی مارکیٹوں وبازاروں میں شام 6 بجے تمام دکانیں بند کرادیں اور کاروباری حضرات سے کہا کہ کورونا کی وباء کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے مقررہ وقت پر دکانیں بند کی جائیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور باہر جاتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ اس بار بھی کورونا وباء کو شکست دی جاسکے۔