فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے کورونا ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کے لئے الحمد ہسپتال کا دورہ کیا اور ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز وسٹاف ممبران اور مریضوں ولواحقین کی ویکسینیشن ہونے کی تصدیق بھی کی۔انہوں نے ویکسینیشن کے بغیر موجود افراد کو اپنی نگرانی میں ویکسین بھی لگوائی اور کہا کہ کورونا کی نئی لہر میں شدت آ رہی ہے لہذاشہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانا سب کا قومی فریضہ ہے خصوصی مہمRED(ریچ ایوری ڈور)کے تحت شہریوں کوان کے گھر جاکرویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی پانچویں لہرسے محفوظ رہنے کیلئے فوری طورپر ویکسین لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے۔کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر شہری مزید احتیاط کریں۔