فیصل آباد(حمزہ اکرم)حکومت پنجاب کی ہدایات پرکورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کے حوالے سے ریچ ایوری ڈورمہم کا دوسرا مرحلہ آج یکم دسمبر سے شروع ہورہا ہے اس سلسلے میں علماء کرام وامام مساجد کی آگاہی کے لئے سیشن ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں منعقد ہوا جس میں پروگرام ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹرڈاکٹر نعیم،ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر شفیق احمد آصف،سوشل آرگنائزر نسرین سلطانہ ودیگر نے علماء کرام وامام مساجد کو کورونا وباء کے پھیلاؤ کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر پر مفصل بریفنگ دی۔انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ محراب ومنبر سے رہ جانے والے لوگوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کا پیغام بھی عام کیا جائے اور کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے باربار ہاتھ دھونے کی تلقین کریں۔انہوں نے کہا کہ ریچ ایوری ڈور مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون کریں۔اس موقع پر علماء کرام اور امام مساجد نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔