فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے فیضان مدینہ رمضان سستے بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف سٹالز پر اشیاء کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کا معائنہ کیا۔مزید برآں انہوں نے عام مارکیٹ سے اشیاء کے فرق کا بھی موازنہ کیااورموقع پرموجود خریداروں سے بازار میں اشیاء کی دستیابی بارے دریافت اور اطمینان کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے بقیہ ایام میں صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے تین رمضان سستے بازار قائم کئے ہیں۔عام مارکیٹ میں بھی اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔کسی کو من مانی قیمتیں وصول نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کے مطابق عملدرآمد جاری رہے گا۔