فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے لہذاضلعی افسران عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اس ضمن میں لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جائز کاموں کے حل میں بلاجواز تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے روزانہ مسائل سنے اور حل کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر مسائل کے حل میں واضح پیشرفت پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا شکریہ ادا کیا۔