• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے شہر کا طویل دورہ کیا اور شہریوں کو سہولیات دینے والے ذرائع کو چیک کیا

admin by admin
23 ستمبر, 2021
in عوامی مسائل
0
hospital

hospital

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے شہربھر کا طویل دورہ کیااورشہریوں کو محکمہ مال کی سروسزکی فراہمی کے عمل،پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے امور،پروین شاکر کمپلیکس میں سہولیات،گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی کی اپ گریڈیشن،سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت پینے کے پانی کی فراہمی،جی او آر تھری کی مجوزہ سائٹ اور سدھار منڈی میں سبزیوں وپھلوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔اسسٹنٹ کمشنرز عمر مقبول،صاحبزادہ محمد یوسف، محمد حیدر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا، ایم ڈی واسا جبار انور چوہدری، ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد عثمان اوردیگر متعلقہ افسران دورے پر ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بیرون چنیوٹ بازار پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے مقام کا دورہ کیا اور منصوبے کی تازہ ترین پیشرفت پر بریفنگ لی۔انہوں نے متعلقہ محکموں سے پارکنگ پلازہ کی فائلیں طلب کرلیں اور کہا کہ شہر اور باالخصوص گھنٹہ گھرسے ملحقہ بازاروں میں پارکنگ کے گھمبیر مسائل کے حل کے لئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل سٹی وصدر کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری،کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد،زیر التواء امور کو چیک کرتے ہوئے موقع پر موجود درخواست گزاروں سے سنٹرز کی کارکردگی دریافت اور فردات سمیت اراضی سے متعلقہ دیگر دستاویزات کی فراہمی کے بارے میں پوچھا۔انہوں نے سنٹر کے انچارجز سے کہا کہ درخواست گزاروں کو تیز رفتار سروسز کی فراہمی سے ہی ان کی کارکردگی جانچی جائے گی۔انہوں نے سنٹر میں آنے والے درخواست گزاروں کے بیٹھنے کے مناسب انتظامات وپینے کے پانی کی فراہمی کوبھی یقینی بنانے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے پروین شاکر کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال چیک کی۔انہوں نے خواتین کو مختلف سماجی تقریبات کے لئے پرسکون ماحول کی فراہمی اور سہولیات میں اضافہ کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کینال روڈ پر جی او آر تھری کی تعمیر کے لئے مجوزہ سائٹ کا بھی دورہ کیا اور اراضی کے قابل عمل ہونے کے بارے میں بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی کا دورہ کرکے آؤٹ ڈور پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات چیک کیں۔انہوں نے ادویات کے سٹور کا معائنہ کرتے ہوئے ریکارڈ چیک کیااورکہا کہ مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا اورکہا کہ درکار فنڈز کے بارے میں حکومت پنجاب کو تحریر کیا جارہا ہے۔انہوں نے علاج معالجہ کے لئے موجود مریضوں اور لواحقین سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ اردگرد کی آبادیوں کے لئے یہ ہسپتال کسی نعمت سے کم نہیں جسے مکمل طور پر فنکشنل بنانے کے لئے تیز رفتار اقدامات جاری ہیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے آلو سمیت دیگر سبزیوں وپھلوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی سے کہا کہ اشیاء کی بولیوں کے عمل کی مکمل نگرانی اور ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھا جائے اور کسی شے کی قیمت میں بے جا اضافہ نہ ہونے دیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ سبزی منڈیوں کے تواتر سے دورے کرکے پھلوں وسبزیوں کی قیمتوں کو چیک کریں۔انہوں نے سبزی منڈی میں کورونا ایس اوپیز پر مکمل انداز میں عملدرآمد کی بھی ہدایت کی۔

Tags: FaisalabadTvFSDTV41Good Health
Previous Post

انٹر تحصیل ہاکی چمپئن شپ بوائز فیصل آباد سٹی نے جیت لی

Next Post

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد نے گنجان آباد شاہراؤں میں دو نئی گرین بیلٹس قائم کر دی

admin

admin

Next Post
greenbelt

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد نے گنجان آباد شاہراؤں میں دو نئی گرین بیلٹس قائم کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی