• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام کیلئے فیصل آباد میں Diabetes سنٹر اسلام آباد کی برانچ قائم کی جائے گی

admin by admin
23 نومبر, 2021
in تعلیم و کھیل, عوامی مسائل
0
ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام کیلئے فیصل آباد میں Diabetes سنٹر اسلام آباد کی برانچ قائم کی جائے گی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام کیلئے فیصل آباد میں ذیابیطس سنٹر اسلام آباد کی برانچ قائم کی جائے گی جس میں تشخیص سے لے کر علاج تک کی جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ذیابیطس سنٹر اسلام آباد کے ایک وفد نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر عمران محمود شیخ سے ملاقات کی اور انھیں اپنی خدمات، کارکردگی اور توسیعی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ عمران محمود شیخ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ صدر عاطف منیر شیخ کے ہمراہ بہت جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاہم سنٹر کے ماہرین کو ذیابیطس کے موذی مرض پر قابو پانے کیلئے فیصل آباد چیمبر میں آگاہی سیشن کے علاوہ فری میڈیکل کیمپ بھی لگانا چاہیے تاکہ لوگوں کو اس سنٹر کی خدمات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں ضروری معلومات مہیا کرنے کے علاوہ بزنس کمیونٹی کو عطیات دینے کی بھی ترغیب دی جا سکے۔ انہوں نے فیصل آباد میں لاہور کی طرز پر ذیابیطس سنٹر کے قیام پر زور دیا تاکہ یہاں کے لوگوں کو بھی اس موذی بیماری کے علاج کی جدید سہولتیں مہیا کی جا سکیں۔ انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کی خدمات کا ذکر کیا اور کہا کہ یہاں کے لوگ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور وہ یقینا اس سنٹر کے قیام میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے وفد کے ممبران سے کہا کہ وہ چیمبر کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حبیب اسلم گابا سے رابطہ رکھیں تاکہ فیصل آباد میں تقریب کے انتظامات کو آئندہ ماہ تک حتمی شکل دی جا سکے۔ اس سے قبل ذیابیطس سنٹر اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خضر پرویزنے اس ادارہ کی کارکردگی، خدمات اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ذیابیطس کا مرض کووڈ سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے اس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سنٹر میں عالمی معیار کی جدید ترین سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں جبکہ 64فیصد مریضوں کا زکوۃ سے علاج کیا جاتا ہے جس کو 70فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ انہوں نے سنٹر کے شعبہ”ڈایا بیٹک فٹ“ کا خاص طور پر ذکر کیا اور بتایا کہ شوگر سے پاؤں کے السر اور اس سے gangrene پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے پاؤں کاٹنے تک کی نوبت آجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈایا بیٹک فٹ کی بروقت آگاہی اور علاج سے اب تک ڈھائی ہزار مریضوں کے پاؤں کٹنے سے بچ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد سنٹر نے مظفر آباد کے سی ایم ایچ میں بھی یہ سہولت مہیا کر دی ہے جبکہ لاہور اور ساہیوال میں ذیابیطس سنٹر کی شاخیں قائم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرز پر فیصل آباد میں بھی جدید شاخ قائم کی جا سکتی ہے، جس کیلئے مقامی مخیر لوگوں کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ بہت جلد اس بارے میں تفصیلات چیمبر سے شیئر کریں گے جبکہ فیصل آباد چیمبر میں آگاہی سیشن کے علاوہ فری کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حبیب اسلم گابا اور چیف کنسلٹنٹ ٹی دی سی عباس بلگرامی بھی موجود تھے۔

Tags: ChamberDiabetesFaisalabadTv
Previous Post

7 سالہ بچے کا قاتل جمیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا

Next Post

نبی ﷺ نے 14 سو سال قبل بچوں کے حقوق اور تعلیم و تربیت بارے دنیا کو پیغام دیا ہے۔ ڈاکٹر نعمان چوھدری

admin

admin

Next Post

نبی ﷺ نے 14 سو سال قبل بچوں کے حقوق اور تعلیم و تربیت بارے دنیا کو پیغام دیا ہے۔ ڈاکٹر نعمان چوھدری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی