فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) انسداد منشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے زیر اہتمام مقامی یونیورسٹی میں سیمینار منعقد ہوا۔انچارج شعبہ سائیکیٹری پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یار،جنرل سیکرٹری محمد انوار خاں،صدر محمد پرویز،جوائنٹ سیکرٹری آمنہ اکرم،محمد اکمل،اینٹی نارکوٹکس فورس سے فاطمہ ودیگرکے علاوہ اساتذہ اور طلباء وطالبات بھی موجود تھیں۔پروفیسر ڈاکٹر امتیازاحمدڈوگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ کے رجحان کو روکنے کیلئے سماجی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے کیونکہ نوجوانوں کی صحت برقرار رکھ کر ہی مضبوط قوم پروان چڑھ سکتی ہے۔سائیکالوجسٹ نے نشہ سے بچاؤ کے بھی طریقوں سے آگاہ کیا۔جنرل سیکرٹری انوار خاں نے کہا کہ نشہ کے خلاف جنگ بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا.