فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اشتراک سے ارتھ ڈے منایا گیا جس میں شہریوں کو آلودگی کے خاتمے اور زمین کو سرسبز و شاداب بنانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔صوبائی وزیر کالونیز وکلچرمیاں خیال احمدکاسترو،ڈائریکٹر جنرل عاصمہ اعجاز چیمہ، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی گراؤنڈپارک میں بچوں کے ہمراہ پودے بھی لگائے گئے اور شہر کی آب و ہوا کو بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے بتایا کہ ادارہ کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین مہم کو آگے بڑھایاجارہا ہے جس کی کامیابی کے لیے کمیونٹی کی نمائندگی اور حصہ داری انتہائی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ثمرات حاصل ہوسکیں۔صوبائی وزیر نے درخت کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پودے لگا کر زمین سے محبت کا اظہار اور ارتھ ڈے منانے کے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔