• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

آرٹس کونسل فیصل آباد میں احساس بازار کا افتتاح کردیا گیا، جہاں سب کچھ مفت ملے گا۔

admin by admin
14 جنوری, 2022
in عوامی مسائل
0
آرٹس کونسل  فیصل آباد میں احساس بازار کا افتتاح کردیا گیا، جہاں سب کچھ مفت ملے گا۔
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل سٹی میں بڑا احساس بازارفنکشنل ہوگیا ہے۔آرٹس کونسل کی پارکنگ میں قائم بڑے احساس بازار میں مستحق خواتین،مرد وبچوں کو موسم سرما کی مناسبت سے معیاری گرم ملبوسات،شوز،شالز،لحاف،جرابیں،بچوں کے کپڑے،جیکٹس ودیگر سامان کی مفت فراہمی شروع ہوگئی ہے۔احساس بازار میں ملبوسات ودیگر اشیاء کی فراہمی میں مخیر صنعتکار گروپس کی طرف سے بھرپور معاونت فراہم کی گئی ہے اور خواتین ومرد اور بچوں کو سامان کی فراہمی کے لئے الگ الگ سٹالزقائم کئے گئے ہیں۔احساس بازار میں قائم کاؤنٹرز پر مستحق افرادکو قومی شناختی کارڈ کے اندراج کے بعدموصولہ ٹوکن پرنظم وضبط سے ملبوسات،جوتے ودیگر اشیاء لے کر خارجی راستہ سے واپس بھجوایا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد،ارکان اسمبلی شکیل شاہد اور فردوس رائے نے احساس بازار کا افتتاح کرکے موقع پر موجود افرادمیں کپڑے،جوتے، لحاف ودیگر سامان تقسیم کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد،چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن زبیرحسین نت،ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال،اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ انعم بابر،انچارج کنٹرول روم محمد صادق ودیگر افسران کے علاوہ رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں نبیل ارشد، ڈائریکٹر ایپرل صداقت لمیٹڈ حمزہ مختار،ایم ٹی ایم سے ناصر علی ضیاء، سی ای او دی لیگیسی چوہدری یسین ودیگر صنعتکار بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر،ارکان اسمبلی اور صنعتکاروں نے احساس بازار کے مجموعی انتظامات دیکھے اور کپڑوں وجوتوں اور دیگر گرم لباس واشیاء کی کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صاف ستھرا ماحول ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے مستحقین میں گرم ملبوسات واشیاء کی تقسیم کے طریقہ کار پر بریفنگ لی اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے احساس پروگرام کے تحت سرد موسم میں مستحقین کو گرم ملبوسات،جیکٹس،شالز،جرابیں،لحاف ودیگر سامان کی فراہمی کے لئے احساس بازارلگایا گیا ہے جو ایک ہفتہ تک فنکشنل رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ بازار میں مفت سامان کی تقسیم کمپیوٹرائزڈ طریقے سے کی جارہی ہے جس سے کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ احساس بازار میں تمام متعلقہ محکموں کا سٹاف موجود ہے جن کی حاضری کی بھی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔انہوں نے احساس بازار کے قیام میں بھرپور معاونت پر فیصل آباد کے مخیر حضرات کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ یہاں کے صنعتکار وتاجر انسانی بھلائی کے کاموں میں ہمیشہ صف اول میں رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بازار کو مزید باسہولت بھی بنایا جائے گا اور ضرورت مندوں کی ضرورت کا خیال رکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بازار میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے جہاں پر غریب مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کی تحصیلوں میں بھی کم ازکم ایک احساس بازارلگایا جارہا ہے اور تحصیل سمندری میں پہلے بھی احساس بازار قائم ہے۔ارکان اسمبلی نے احساس بازار کو موجودہ حکومت کا مستحسن اقدام قرار دیا۔صنعتکاروں نے کہا کہ احساس بازار میں معیاری کپڑے ودیگر سامان فراہم کررہے ہیں جس کا سلسلہ بازار کے قیام کے آخری روز تک جاری رکھیں گے۔اس موقع پر موجود افراد نے احساس بازار کے قیام کو حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام قرار دیا اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاداوران کی ٹیم کی طرف سے منظم انتظامات اور غریبوں کا احساس کرنے پر شکریہ اداکیا۔

Tags: FaisalabadFaisalabadTvFSDTV41
Previous Post

فیصل آباد میں پہلا احساس بازار تحصیل سمندری میں قائم کردیا گیا

Next Post

کورونا ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کیلئے ڈاکٹر ذوالقرنین کا الحمد ہسپتال کا دورہ

admin

admin

Next Post
کورونا ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کیلئے ڈاکٹر ذوالقرنین کا الحمد ہسپتال کا دورہ

کورونا ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کیلئے ڈاکٹر ذوالقرنین کا الحمد ہسپتال کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی