• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

ایف ڈی اے سٹی میں برساتی نالہ کی ری ماڈلنگ کرنے کا فیصلہ

admin by admin
31 جنوری, 2022
in عوامی مسائل
0
ایف ڈی اے سٹی میں برساتی نالہ کی ری ماڈلنگ کرنے کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ایف ڈی اے سٹی میں برساتی نالہ کی ری ماڈلنگ کی جائیگی اس سلسلے میں جامع پلان تیار کرنے کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ اس امر کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا جو ایف ڈی اے سٹی کے ترقیاقی امور کا جائزہ لینے کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹر واسا عثمان ضیاء،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ میاں اسد مجید، ڈپٹی ڈائریکٹرز سانول ملک، طلحہ تبسم ودیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے افسران کو دیئے گئے اہداف پر پیش رفت کاجائرہ لیتے ہوئے کہاکہ ایف ڈی اے سٹی کے بقایا ترقیاتی منصوبوں کی بلاتاخیر تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس ضمن میں محکمانہ اقدامات کو ہرصورت نتیجہ خیز بنایا جائے۔انہوں نے سیکیورٹی امور کو مزید بہتر بنانے، سٹریٹ لائٹس کے منصوبوں پر عملدرآمد اور بجلی کے بقایا کام کی تکمیل پر زور دیا اور کہاکہ تمام تر مشینری اور تنصیبات کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات پر توجہ دیں۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیاگیا کہ جن بلاکس میں رہائش گاہیں تعمیر ہوچکی ہیں وہاں کے سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام کو فوری طور پر واسا کے سپرد کردیاجائے تاکہ اس سسٹم کی مناسب دیکھ بھال کرنے کیلئے واسا ریونیو بھی جمع کرسکے۔ڈائریکٹر جنرل نے نادھندہ الاٹیز کیخلاف مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ ڈویلپمنٹ اور اضافی ڈویلپمنٹ چارجز اور دیگر نوعیت کے بقایاجات کی وصولی کیلئے ہر نادھندہ الاٹی سے انفرادی رابطے کو یقینی بنائیں تاکہ اسے بقایاجات جمع کرانے کا احساس ہوسکے۔اس موقع پر بتایا گیاکہ 4270 نادھندگان کو نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں اور انہیں واجبات جمع کرانے کی حتمی وارننگ جاری کردی گئی۔ اجلاس کے دوران ایف ڈی اے سٹی کے بعض دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی مسجد کے انتظامات کو خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے مرتب کئے گئے قواعد و ضوابط بھی زیر بحث آئے۔جن کے تحت انتظامی کمیٹی مسجد کے امور چلائے گی تاکہ خوشگوار اور پرسکون ماحول میں نماز و عبادت کی ادائیگی جاری رہے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل رضوان نذیر نے ایف ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی، سیکیورٹی،پارکس اور گرین بیلٹس کی تنزئین و بحالی اور دیگر ترقیاتی امور کا معائنہ کیا۔

Previous Post

فیصل آباد ہمارا اپنا گھر ہے جسے مل کرصاف رکھنا ہے۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

Next Post

admin

admin

Next Post

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی