• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

عیدالاضحٰی مون سون بارشیں فیسکو نے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں

عثمان صادق by عثمان صادق
4 جولائی, 2022
in عوامی مسائل
0
عیدالاضحٰی مون سون بارشیں فیسکو نے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں
12
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) این ڈی ایم اے کی طرف سے ماہ جولائی اور عید الاضحی پر مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر فیسکو چیف بشیراحمد نے آپریشن سٹاف اور افسران کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ آپریشن سٹاف اور افسران کی چھٹیاں منسوخ اور سٹیشن نہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے جس کی براہ راست نگرانی چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر بشیراحمد کررہے ہیں جبکہ شعبہ کنسٹرکشن کے مختلف گینگزکی ڈیوٹیاں پانچوں آپریشن سرکل کی مختلف ڈویژنوں میں لگا دی گئی ہیں۔ شعبہ کنسٹرکشن اور جی ایس سی کی کرینیں بھی ہنگامی صورتحال میں آپریشن میں فرائض کی انجام دہی کریں گی۔ سب ڈویژنوں کومختلف نوعیت کا سامان، ٹرانسفارمر ٹرالیاں اور حفاظتی آلات مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ ہنگامی بنیادوں پر ہر سرکل کے ایس ایز کی زیرنگرانی تقسیمی ٹرانسفارمروں کی بیلنسنگ کی جا رہی ہے تاکہ ٹرانسفارمر خراب اور جلنے کے واقعات میں کمی ہوں کیونکہ ٹرانسفارمر خرابی کی صورت میں صارفین کو سپلائی بحال ہونے کیلئے انتظار کر نا پڑتا ہے۔ آپریشن سٹاف کو بارشوں کے دوران بجلی بحالی کے کاموں میں حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھ کر کام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو انجنئیر بشیراحمد نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران خود کو اور بچوں کو بجلی کے کھمبوں اور لائنوں سے دور رکھیں۔صارفین قربانی کے جانوروں کو بجلی کے کھمبوں / ڈھانچوں / ٹاور اور سٹے وائر کے ساتھ یا قریب نہ باندھیں تا کہ کرنٹ لگنے سے محفوظ رہیں۔بجلی کی لائنوں کے ساتھ منسلک کسی بھی شے کو چھونے یا اسے ہٹانے کی کوشش نہ کریں بلکہ اس کام میں مدد کیلئے اپنے متعلقہ فیسکودفتر میں اطلاع کریں۔اگر بجلی کی لائنیں نیچے گرجائیں یا بجلی کے پول اور ٹرانسفارمرمیں کوئی خرابی پیدا ہوتوفورا118پر اطلاع کریں۔صارفین اپنی بجلی سے متعلقہ شکایات کے اندراج فیسکو انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ٹوئٹراکاؤنٹ پر بھی کر سکتے ہیں۔

Tags: EidEid ul AdhaelectricityFaisalabadFaisalabadTvFESCOFSDLifestyleRainWeather
Previous Post

انسداد ڈینگی مہم، تالابوں میں تلاپیہ مچھلیاں چھوڑنے کا سلسلہ جاری

Next Post

جعلی بوتلیں بنانے والے کے گھر فوڈ اتھارٹی کا چھاپا

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
جعلی بوتلیں بنانے والے کے گھر فوڈ اتھارٹی کا چھاپا

جعلی بوتلیں بنانے والے کے گھر فوڈ اتھارٹی کا چھاپا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی