• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

واپڈا کے مختلف یونٹس کے درمیان کھیلوں کے فروغ سے ملازمین میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو

admin by admin
11 مارچ, 2021
in تعلیم و کھیل
0
واپڈا کے مختلف یونٹس کے درمیان کھیلوں کے فروغ سے ملازمین میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) لیسکو (لاہور)نے49 واں آل واپڈا انٹر یونٹ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔این ٹی ڈی سی نے ٹورنامنٹ میں دوسری جبکہ گیپکو (گوجرانوالہ) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔چیف ایگزیکٹو فیسکوارشد منیر اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور دیگرانعامات دیئے۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر انہوں نے ایگری کلچرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور چئیرمین سپورٹس بورڈ ڈاکٹر فاروق احمدکوخراج تحسین پیش کیا اور کہا انھوں نے ایگری کلچرل یونیورسٹی میں نہ صرف ٹورنامنٹ کے انعقاد کی اجازت دی بلکہ اس کو اپناایونٹ سمجھتے ہوئے کامیاب بھی کرایا۔ چیف ایگزیکٹو نے فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اطہر ایوب چوہدر ی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عابد رشید، سپورٹس آفیسر محمد ارشد اوردیگر عہدیداران کو ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر شاباش بھی دی۔ چیف ایگزیکٹو فیسکوارشد منیر نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور ہارنے والی ٹیم کو مزید محنت اور لگن کی تلقین کی تاکہ مستقبل میں وہ اپنا لوہا منوا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ واپڈا کے مختلف یونٹس کے درمیان کھیلوں کے فروغ سے ملازمین میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے جو ناصرف فیسکو بلکہ صحت مند معاشرے کی تعمیر کیلئے اشد ضروری ہے چیف ایگزیکٹو فیسکو نے کہا کہ فیسکو نے ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی کی ہے اورکھیلوں کے فروغ کیلئے فیسکو اپنے کردار کو ایک نئے عزم کے ساتھ جاری رکھے گا۔ یہ بات خوشی کا باعث ہے کہ فیسکوکے کھلاڑی نہ صرف قومی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کیلئے کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میچ میں لیسکو (لاہور) کی ٹیم نے این ٹی ڈی سی کی ٹیم کو2کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔ بعدازاں چیف ایگزیکٹو فیسکوارشد منیر نے جیتنے والی لیسکو کی ٹیم کے کپتان اور رنر اپ ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور دیگر انعامات دیئے۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوی ایشن اطہر ایوب چوہدری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عابد رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر سعید رضا، چئیرمین سپورٹس بورڈ ایگری کلچر یونیورسٹی ڈاکٹر فاروق احمد، سپورٹس آفیسر محمد ارشد، ایسوسی ایٹس فیسکو سپورٹس سعید اختر، سپورٹس آفیشلزاور تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Tags: FaisalabadFESCOFTvWAPDA
Previous Post

صوبے کی ترقی کی راہ میں حائل تمام روکاوٹوں کو آئندہ صوبائی بجٹ میں حل کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب

Next Post

ڈویژنل کمشنر ثاقب منان کا سپورٹس کمپلیکس سمن آباد میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ

admin

admin

Next Post
ڈویژنل کمشنر ثاقب منان کا سپورٹس کمپلیکس سمن آباد میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ

ڈویژنل کمشنر ثاقب منان کا سپورٹس کمپلیکس سمن آباد میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی