• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home سیاست

سیفٹی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کھمبوں اور تاروں کومرتب کیا جا رہاہے. انجنئیر بشیر احمد

admin by admin
23 نومبر, 2021
in سیاست, عوامی مسائل
0
سیفٹی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کھمبوں اور تاروں کومرتب کیا جا رہاہے. انجنئیر بشیر احمد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)سیفٹی فرسٹ کے اصول اور سیفٹی کلچر کو کمپنی میں مروج کر کے ہی ہم حادثات کی شرح کو کم سے کم کر سکتے ہیں۔ انسانی جان مقدم ہے سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے فیسکو ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام منعقدہ” ٹریننگ دی ٹرینرز”ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد نے کہا کہ کمپنی ملازمین اور صارفین کی سیفٹی کیلئے سالانہ کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے اور سیفٹی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کھمبوں اور تاروں وغیرہ کومرتب کیا جا رہاہے۔ ورکشاپ سے ان سمیت تمام آپریشن افسران اور ملازمین کو گراؤنڈنگ، ارتھنگ اور سیفٹی کے حوالے سے نئے رجحانات سے آگاہی حاصل ہوتی ہے اور انھیں سیکھنے کا موقع ملا ہے۔انھوں نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سیفٹی اور اس کے متعلقہ معاملات کو انتہائی ترجیح دے رہا ہے۔ موجودہ ورکشاپ بھی ہیلتھ سیفٹی اور انوائرمنٹ کمیٹی کی ہدایت پر منعقد کی گئی ہے۔فیسکو کی ہیلتھ، سیفٹی انوائرمنٹ اور کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے کنونئیر بورڈ ممبر سلمان نجیب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپریشن سٹاف چونکہ جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتا ہے۔ لہذا ان کی سیفٹی کے کوڈز اور نئی تحقیقات و رجحانات سے آگاہی ضروری ہے لہذا اس طرح کی ورکشاپس” ٹریننگ دی ٹرینرز” کو ماہانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا اور ورکشاپ کے شرکاء یہاں سے حاصل کردہ علم و تجربہ کو اپنے جونئیرز تک بھی منتقل کریں گے تاکہ سیفٹی کلچر کو ادارے میں پروموٹ کیا جائے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بیرسٹر عرفان چٹھہ نے اپنے خطاب میں آپریشن سٹاف پر زور دیا کہ وہ بجلی چوری یا ڈیفالٹرزکے خلاف استغاثہ دائر کرتے ہوئے قانون پہلوؤں کو مدنظر رکھیں اور دفعہ 462-Nکے تحت استغاثہ جمع کروائیں اور ایف آئی آر کا اندراج کروائیں تاکہ ادارے کے نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بھرپورقانونی کارروائی ہو سکے۔ انھوں نے بھی ملازمین اور عوام الناس کی سیفٹی پر زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کمپنی کو حادثات سے پاک اور ملازمین کو محفوظ ماحول مہیا کیا جائے گا۔ اس موقع پر چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو سید حسنین حید ر کی طرف سے سیفٹی کا پیغام بھی شرکاء کو سنایا گیاچئیرمین بورڈ نے بھی سیفٹی فرسٹ کے اصولوں کو اپنانے کی ہدایات کیں اور اس عزم کو دہرایا کہ ملازمین اور صارفین کی سیفٹی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ انسانی جان مقدم ہے۔ملکی سطح کے معروف سیفٹی کنسلٹنٹ شیخ طاہر سلیم نے ارتھنگ، گراؤنڈنگ اور دیگر تکنیکس پر لیکچر دیا اور بتایا کہ ارتھنگ کیوں ضروری ہے۔ آلات کی ارتھنگ سے وہ نہ صرف جلنے سے بچ جاتے ہیں بلکہ گرڈ میں آگ نہیں لگتی اور عام آدمی کے مہلک حادثات نہیں ہوتے۔ انھوں نے ارتھنگ کی بین الاقوامی معیارات سے بھی شرکاء کو آگاہی دی اوردنیا بھر میں مروجہ سیفٹی کوڈ ز کا بھی ذکر کیا۔ ورکشاپ میں چیف انجنئیرز، ریجن بھر کے سپرنٹنڈنگ انجنئیرز، آپریشن، جی ایس او، جی ایس سی افسران، ایگزیکٹو انجنئیرز اورایس ڈی او ز، سیفٹی انسپکٹرز نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی سعید رضا نے انجام دیئے۔

Previous Post

تیسرا 1 روزہ سری گورونانک کبڈی ٹورنامنٹ 24 نومبر کو کھیلا جائے گا

Next Post

پاکستان کی پہلی ایس ایم ای پالیسی کا اعلان وزیر اعظم عمران خان دسمبر میں کریں گے

admin

admin

Next Post
پاکستان کی پہلی ایس ایم ای پالیسی کا اعلان وزیر اعظم عمران خان دسمبر میں کریں گے

پاکستان کی پہلی ایس ایم ای پالیسی کا اعلان وزیر اعظم عمران خان دسمبر میں کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی