فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی ) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ظفر خان بلوچ نے جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کاشف فاروق سے لاکھوں روپے مالیت کی لائف سیونگ ادویات کا عطیہ وصول کیا جس کا مخیر حضرات کی طرف سے بندوبست کیا گیا۔میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین اورمینجرہارٹ سیور عاصمہ مزمل بھی موجود تھیں۔میڈیکل سرنٹنڈنٹ نے وافر ادویات کی فراہمی پر ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ہسپتال کو ادویات کی تسلسل سے فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کے گرانقدر تعاون کے بھی مشکور ہیں۔جنرل سیکرٹری نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔