• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

فوڈ سکیورٹی کے اہداف کو حاصل کرکے بہتر معیار زندگی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی

admin by admin
23 فروری, 2022
in تعلیم و کھیل, عوامی مسائل
0
فوڈ سکیورٹی کے اہداف کو حاصل کرکے بہتر معیار زندگی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (حمزہ اکرم) ملکی سطح پر غذائی استحکام،بہتر پیدوار کی حامل اور بیماریوں کے خلاف زیادہ قوت مدافعت رکھنے والی اجناس و لائیوسٹاک کی اعلیٰ نسلوں کے حصول کے لئے جدید رجحانات بشمول جینوم ایڈیٹنگ کا فروغ نا گزیر ہے تا کہ فوڈ سکیورٹی کے اہداف کو حاصل کر کے بہتر معیار زندگی یقینی بنایا جا سکے۔اس امر کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے جینوم ایڈیٹنگ کے موضوع پرپانچ روزہ عملی تربیت کے افتتاحی سیشن سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ٹریننگ کا انعقاد نیشنل سنٹر فارجینوم ایڈیٹنگ کے زیر اہتمام مرکز اعلیٰ تعلیم خوراک و زراعت کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔اس موقع پر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہورکے وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم احمد اور چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سجاد خاں نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود گزشتہ سال 10ارب ڈالر کی غذائی اجناس درآمد کرنا پڑی ہیں جو کہ ہمارے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسر چ کی مالی معاونت سے جینوم ایڈیٹنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جوکہ زراعت کو جینیاتی جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کی جانب ایک اہم ترین اقدام ہے جس سے پیداواریت میں کئی گنا اضافہ وقوع پذیر لانے میں مدد مل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید رجحانات سے روشناس کروا کر ہی زرعی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیرکیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ دور حاضر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر زیادہ پیداوار کی حامل زرعی اجناس اور لائیوسٹاک وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کے لیے زرعی سائنسدانوں کو اپنی بھر پور کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہونے والی تعلیم و تدریس کے عمل کو نا صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر عزت وتکریم کی نظر سے دیکھا جا تا ہے جو کہ کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جینوم ایڈیٹنگ سنٹر کا قیام زرعی ترقی کا ایک نیا باب مرتب کرے گا۔ڈاکٹر سجاد احمد خاں نے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر بے پناہ مشکلات کا شکار ہے جس پر قابو پانے کیلئے جینوم ایڈیٹنگ کا فروغ ترقی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ زرعی نظام کو سائنسی بنیادوں پر استوار کر کے ہی فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔اس موقع پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر انس سرور قریشی، ڈئریکٹر CASڈاکٹر سلطان حبیب اللہ و دیگر بھی موجود تھے جبکہ مرکزبرائے اعلیٰ تعلیم خوراک و زراعت کے ریسرچ ایسوسی ایٹ نہال احمد نے تربیتی ورکشاپ میں نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔

Tags: FaisalabadFaisalabadTv
Previous Post

انجمن انسداد منشیات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مریضوں میں کھانا تقسیم

Next Post

پتنگ بازی جیسے گھناؤنے کاروبار کرنے والوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

admin

admin

Next Post
پتنگ بازی جیسے گھناؤنے کاروبار کرنے والوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

پتنگ بازی جیسے گھناؤنے کاروبار کرنے والوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی