فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آئی ٹی فائنل ایئر پروجیکٹ نمائش 2022 کا انعقاد کیا گیا۔ سرپرست اعلیٰ، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے تقریب کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر ظل ہما نازلی، کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انچارج آئی ٹی محترمہ سنیزہ حامد کی نگرانی میں بی ایس (آئی ٹی) فائنل سمسٹر اور ایم ایس سی (آئی ٹی) فائنل سمسٹر کے طلباء نے اپنے تیار کردہ ہارڈ ویئر پروجیکٹس، اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز، اور ویب سائٹس وائس چانسلر کوپیش کیں۔ فیکلٹی ممبران، شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلباء، دیگر تدریسی شعبوں کے انچارجز، اور یونیورسٹی کےدیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے IT FYP نمائش 2022 کا دورہ کیا۔ نمائش کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق (T.I.) نے طالبات کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتے ھوے ان کے پراجیکٹس کی مارکیٹنگ کرنے پر زور دیا۔ کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی طلباء کی کوششوں کو سراہا۔