فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے بطور چیئرمین ہیلتھ کونسل گورنمنٹ الحمد ہسپتال نشاط آباد کا دورہ کیا اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سلمان مشرف کے ہمراہ مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہیں مختلف شعبہ جات میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے جنرل سٹور روم کا معائنہ بھی کیا اور ہیلتھ کونسل کے بجٹ سے خریدی گئی ادویات،سی سی ٹی وی کیمرے، سٹیشنری،پرنٹنگ میٹیریل اور لیبارٹری کے سامان کا معائنہ اور ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو طبی سہولیات کی بر وقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔