فیصل آباد (عثمان صادق) وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد ڈویژن کے لیے ہیلتھ کارڈ کا باقاعدہ اجراء کردیا، آج سے صحت کارڈ فیصل آباد میں بھی آچکا ہے جس کے تحت ضلع فیصل آباد ڈویژن کے 100 فیصد خاندانوں کو 10 لاکھ روپے سالانہ تک کی ہیلتھ انشورنس کی سہولت حاصل ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد میں ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کردیا، وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ ریاست مدینہ کی جانب بڑا قدم ہے۔ملکی تاریخ میں کسی سربراہ نے عوام کی صحت کے بارے میں نہیں سوچا۔ صحت کے شعبے کے اتنی بڑی رقم خرچ کر نا آسان نہیں۔جس کو دیکھو علاج کیلئے دبئی، امریکہ اور لندن جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان صحت کارڈ فیصل آباد میں اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ڈویژن کے 90 ہسپتالوں میں اس کارڈ کے زریعے علاج ممکن ہے۔پنجاب حکومت 400 ارب روپے ہیلتھ کارڈ پر خرچ کر رہی ہے جبکہ 23 نئے ہسپتال بھی بن رہے ہیں۔