فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ سے 20 کروڑ تاوان کیلئے اغواء ہونے والی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پولیس نے 10 گھنٹے بعد شیخوپورہ کے علاقہ سے بازیاب کروا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر) محمد اجمل نے ایس پی مدینہ ڈویژن نبیل کھوکھر کے ہمراہ پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ دو روز قبل مدینہ ٹاون سعید کالونی فیصل آباد کے رہائشی لیاقت علی نے تھانہ پیپلز کالونی میں درخواست دی کہ میری بیٹی فرسٹ ایئر کی سٹوڈنٹ 17 سالہ مناہل جس کو کالج کے باہر سے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے جس پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔ جسکے بعد ملزمان کے ایک ساتھی نے دبئی سے کال کر کے مغوی لڑکی کو رہا کرنے کے عوض اسکے والد سے 20 کروڑ کی ڈیمانڈ کی جس پر سی پی او سے فیصل آباد نے مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد اجمل کی سربراہی اور ایس پی مدینہ ٹاؤن محمد نبیل کھوکھر کی زیرنگرانی ایس ایچ او پیپلز کالونی سب انسپکٹر معظم گجر ایس ایچ او چک جھمرہ سب انسپکٹر میاں واجد اور انچارج سی آئی اے صدر سب انسپکٹر ذیشان رندھاوا انچارج سی آئی اے مدینہ ڈویژن زبیر خالد رندھاوا اینٹی کارلفٹنگ سکواڈ کے انچارج سب انسپکٹر علی اکبراور انچارج سی ڈی یو اے ایس آئی جاوید گجر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس ٹیم نے جدید ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے 10 گھنٹوں کے قلیل وقت میں اغوا ہونے والی طالبہ کو نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ سےبحفاظت بازیاب کروا کر کیس کے مرکزی ملزم ابرار کو موقع سے گرفتار کر لیا ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزم نے مغویہ مناہل کو فیس بک پر دوستی کر کے ٹریپ کیا اور اغواء کا پلان کیا اور بتایا کہ اس اغواء میں ملزم ابرار کے ساتھ اس کا دوست طیب بھی شامل تھا جنہوں نے بذریعہ کار پنجاب کالج فار وویمن جڑانوالہ روڑ سے مغویہ مناہل کو کالج سے واپسی پر زبردستی گاڑی میں اغواء کر لیا اور نارنگ منڈی شیخوپورہ میں کرایہ کے ایک مکان میں لے گئے ۔ملزمان نے دوبئی میں مقیم اپنے ایک ساتھی عمیر سے مغویہ کے گھر بذریعہ فون کال 20 کروڑ روپے تاوان کی ڈیمانڈ کی ملزم کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں