فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر سبزی منڈی سدھار میں صبح سویرے اور دوپہر کے وقت سبزیوں و پھلوں کی بولیوں کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے بتایا کہ ریونیو افسران اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے مختلف شیڈز میں جاکر سبزیوں کی بولیوں کی نگرانی اور سٹاک کو چیک کیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بولیوں کے موقع پر موجود رہ کر شفاف عمل اور قیمتوں کو چیک کریں اور عام مارکیٹ میں صارفین کو مناسب قیمتوں پرمعیاری پھلوں وسبزیوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سبزی منڈیوں کا روزانہ وزٹ جاری رکھیں تاکہ کسی شے کی پرائس میں اضافہ نہ ہو۔انہوں نے سبزی منڈی میں کوروناایس اوپیز پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کی تاکید کی۔