ڈرائیورز میں کورونا سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم

سیاست عوامی مسائل

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور نے موٹر وے پولیس افسران کے ہمراہ ٹول پلازہ پر مسافرگاڑیوں کو رکواکرمسافروں اورڈرائیورز میں کورونا سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے جبکہ ڈرائیورز کو روڈز پرقوانین پر عملدرآمد کی تاکید کی۔سیکرٹری آرٹی اے نے کہا کہ کورونا کے وار دوبارہ بڑھ رہے ہیں لہذا دوران سفر شہری احتیاط برتیں جبکہ طے شدہ ایس اوپیز کے مطابق ہی مسافروں کو سوار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ احتیاط اور ویکسینیشن کی بدولت ہی کورونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔موٹروے پولیس آفیسر نے بھی کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاط لازم کا پیغام دیا جبکہ ڈرائیورز کو تاکید کی کہ دوران سفر قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے