فیصل آباد(حمزہ اکرم)میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میونسپل آفیسر ریگولیشن عظمت قدیرگورایہ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے جن کے لئے الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر علی شہزادنے کی۔چیف آفیسر زبیر حسین،ڈپٹی چیف آفیسر افتخار احمد، میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر، میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ، میٹروپولیٹن آفیسر فنانس،ڈپٹی میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز و دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر نے کامیابی سے مدت ملازمت مکمل کرنے پرمیونسپل آفیسر ریگولیشن کو مبارکباددی اور ان کی آئندہ زندگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ محنت،لگن اور دیانتداری سے کام کرکے ادارہ/محکمہ کے وقار کی بلندی کے لئے دن رات کوشاں رہنا چاہیے۔ریٹائر ہونے والے ایم او(آر) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سمیت تمام افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی اور ان لمحات کو یادگار بنادیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی زندگی کا حسین دور محکمہ کی خدمت میں گزارا اور انہیں ہمیشہ احباب کا تعاون رہاہے۔تقریب میں ریٹائر ہونے والے آفیسر کو ڈپٹی کمشنر نے گلدستہ،یادگاری شیلڈ اوردیگر تحائف پیش کئے۔