• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

محرم الحرام کے حوالے تمام ادارے کام مکمل کرے مطلع کریں ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی

admin by admin
30 جولائی, 2021
in عوامی مسائل
0
محرم الحرام کے حوالے تمام ادارے کام مکمل کرے مطلع کریں ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد( نمائندہ ایف ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے متعلقہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرکے تصدیقی سرٹیفیکیٹ فراہم کریں اور محکمانہ امور پر عملدرآمد کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ کسی جگہ کوئی انتظامی یا حفاظتی خلاء نہ رہے۔ انہوں نے یہ ہدایت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عفیفہ شاجیعہ،اسسٹنٹ کمشنرسٹی سید ایوب بخاری کے علاوہ سید جعفر نقوی،افتخار نقوی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے مقامات کی بروقت کلیئرنس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی تجاوزات،وال چاکنگ کا فوری خاتمہ اور مرمت طلب سٹرکوں پر تعمیراتی کام کیا جائے۔انہوں نے فیسکو،سوئی گیس،پی ٹی سی ایل اور واسا افسران سے کہا کہ وہ جلوسوں کے روٹس پر اپنی تنصیبات کا بخوبی معائنہ کریں کہ کسی جگہ بجلی کی تاریں لٹکتی ہوئی یا سوئی گیس لیک نہ ہو جبکہ گٹروں پر ڈھکنوں کی موجودگی کے علاوہ سیوریج نظام درست ہونا چاہیے۔انہوں نے بڑے جلوسوں ومجالس کے قریب میڈیکل کیمپس کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی سٹاف کی تعیناتی کے علاوہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی ڈیوٹی اور سیکیورٹی آلات کی تنصیب کے لئے موثر لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رکھنے اور ٹریفک مینجمنٹ پلان مرتب کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسرز کو ہر چھوٹے بڑے جلوس اور مجلس کی تاریخ اور وقت سے آگاہ ہونا چاہیے اور مشترکہ وزٹ کرکے انتظامات کو چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران ضلعی کنٹرول روم شب وروز کام کرے گا لہذا متعلقہ محکمے سٹاف کی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو محرم پلان فوری تیار کرکے ڈی سی آفس کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران سید جعفر نقوی نے محرم الحرام سے قبل محکموں کی میٹنگ کا انعقاد کرکے انتظامات کو مکمل کرنے کے حوالے سے اقدامات پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا اور بعض ضرورت طلب امور کی نشاندہی کی۔

Tags: muharram
Previous Post

فیصل آباد کے آٹھ بازار

Next Post

ڈینگی لاروا کی وجہ بننے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

admin

admin

Next Post
ڈینگی لاروا کی وجہ بننے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈینگی لاروا کی وجہ بننے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی