• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

فیسکو اپنے صارفین اور سمندر پار پاکستانیوں کوجدید سہولیات دینے کیلئے کوشاں

admin by admin
22 دسمبر, 2021
in عوامی مسائل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد( حمزہ اکرم ) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اپنے ریجن بھر کے صارفین اور سمندر پار پاکستانیوں کوجدید سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچرکی بہتری کیلئے کوشاں ہے اس سلسلے میں ریجنل کسٹمر سروسز سنٹر کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ سٹیٹ آف دی آرٹ آلات سے مزین کر دیا گیا ہے یہ باتیں چئیرمین ایچ آر کمیٹی فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز رانا عاطف نے ریجنل کسٹمرو سروسز سنٹر کے دورہ کے موقع پر کہیں۔انھوں نے کہا کہ فیسکوجدید اور بدلتے دور کی ضروریات کے پیش نظرآئی ٹی کے استعمال سے صارفین اور محکمہ دونوں کیلئے آسانیاں فراہم کر رہا ہے۔ صارفین محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انھیں ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فیسکو کسٹمرسروسز سنٹر ز کسٹمر فرینڈلی بنانے کیلئے تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے تا کہ صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے اور کمپنی کا بہترین امیج سامنے آسکے۔ انھوں نے فیسکو افسران کو ہدایت کی وہ کمپلینٹ سنٹرز اور کسٹمر سروسز سنٹر کا اچانک دورہ کریں اور ملازمین کو صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کا پابند کریں۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیربشیراحمد نے چئیرمین ایچ آر کمیٹی رانا عاطف کو کسٹمرسروسز سنٹرز میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کے متعلق آگاہ کیا اورکہا کہ معذوروں، سنئیر شہریوں او ر اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کسٹمر سروسز سنٹر میں علیحدہ کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں اب بغیر انتظار کے ان کی شکایات کو فوری اٹینڈ کیا جا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ فیسکو نے موبائل ایپ بھی متعارف کرا دی ہے جو اینڈرائیڈ موبائل فون کے ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے موبائل میں انسٹال کی جاسکتی ہے۔ صارفین اس موبائل اپلیکیشن کے ذریعے اپنا لوڈمینجمنٹ شیڈول، ڈوپلیکٹ بل، بجلی کے متعلق شکایات اور سابقہ مہینوں کی بلنگ کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فیسکو میں نئے کنکشن بجلی کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس سے صارفین کو نئے کنکشن کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر لگانے سے نجات مل گئی ہے اور وہ گھر بیٹھے اپنی درخواستیں جمع کروا رہے ہیں بعدازں چئیرمین ایچ آر کمیٹی رانا عاطف نے ریجنل کسٹمر سروسز میں جدید ٹوکن مشین اور مختلف کاؤنٹر زکا معائنہ کیا اور اس پر تعینات عملے سے سوالات بھی کئے۔ اس موقع پر جنرل مینجر آپریشن چوہدری محمد سلیم، چیف انجنئیر پی اینڈ ڈی عطرت حسین،ڈائریکٹر کمرشل خالد محمود، سٹاف آفیسر عابدرشید اور دیگرا فسران بھی موجود تھے۔

Previous Post

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیطرف سے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی

Next Post

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات جاری

admin

admin

Next Post
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات جاری

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی