فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ سے یونیسف کی ٹیم نے ملاقات کی اورانسداد پولیو کی جاری مہم اوربچوں کو مختلف وبائی امراض سے بچانے کے لئے روٹین کی ویکسینیشن مہم پر تبادلہ کیا گیا۔یونیسف کی ٹیم میں ایم اینڈ ای سپشلسٹ زینب سلیمان، نیشنل ایم اینڈ ای آفیسرحیات محمد خان، ڈویژنل کمیونیکیشن آفیسر عبدالرحیم چیمہ اور ضلعی کمیونیکیشن آفیسر طیب رفیق موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے یونیسف کی ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد جاری ہے اور مہم کی کڑی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں ضلع میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن مہم پر بھی عملدرآمد کیا اور وہ خود ماہانہ میٹنگ کرکے اہداف کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔یونیسف کی ٹیم نے انسداد پولیوکی جاری مہم کے سلسلے میں وضع کردہ مائیکروپلان پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ای پی آئی مہم پر عملدرآمد کو بھی سراہا۔