مسلم لیگ ن کو فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی۔
فیصل آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 100 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے امیدوار خان بہادر ڈوگر کامیاب ہوگئے۔ عام انتخابات 2024 میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمیر وصی ظفر 3865 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے تاہم ن لیگی امیدوار کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔
ابتدائی نتیجے میں عمیر وصی چوہدری 48 ہزار 298 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ن لیگی امیدوار خان بہادر ڈوگر نے 44 ہزار 433 ووٹ حاصل کیے تھے۔
لیگی امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے حکم پر ایک روز قبل ٹیکنیکل سکول ڈی گراؤنڈ فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی تھی، جس میں خان بہادر ڈوگر 4700 ووٹوں سے جیت گئے۔
الیکشن کمیشن نے 17 فروری کا نوٹیفکیشن معطل کر کے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔