فیصل آباد(حمزہ اکرم)پنجاب فوڈاتھارٹی فیصل آبادکی فوڈ سیفٹی ٹیمیں غیرمعیاری اورناقص دودھ کیخلاف دن رات سرگرم ہے اس ضمن میں ٹیموں نے سمندری روڈ پرناکہ لگا کر 20 گاڑیوں جبکہ 18 ملک شاپس کو چیک کیااور 3 دودھ بردار گاڑیوں اور 07 ملک شاپس کو مضر صحت اور سٹینڈرڈ کے مطابق دودھ فروخت نہ کرنے پر مجموعی طور پر 56 ہزار روپے جرمانہ اور 550 لیٹر مضر صحت دودھ موقع پر ضائع کر دیا گیا۔