• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے 12عارضی سیل پوائنٹس قائم

admin by admin
1 اپریل, 2022
in عوامی مسائل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ضلع میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے 12عارضی سیل پوائنٹس قائم کئے جارہے ہیں جو عید سے ایک ہفتہ قبل فنکشنل ہونگے جبکہ صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اورماحولیاتی تحفظ کے لیے قربانی کے جانوروں کو شہری حدود میں لانے پر پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں بیوپاریوں کے جانور ضبط کرلئے جائیں گے۔عیدالاضحی کے سلسلے میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے سیل پوائنٹس کے قیام کے ضروری امور کاجائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز لوکل گورنمنٹ،لائیوسٹاک،پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس،صحت،ٹرانسپورٹ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پارکنگ کمپنی اوردیگر محکموں و اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے شہر میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کمپنی کی طرف سے ماڈل کیٹل مار کیٹ نیاموآنہ سمندری روڈ،تحصیل صدر میں چک 117ج۔ب دھنولہ ملت روڈ،چک 241 ر۔ب چینچل سنگھ والا،چک 239ر۔ب خانوآنہ ستیا نہ روڈ،چک195 ر۔ب اور مویشی منڈی خان پارک ڈجکوٹ، جڑانوالہ میں چک 126 گ۔ب نزد شیروآنہ پل،چک 194 ر۔ب نزد یو ای ٹی کیمپس کھرڑیانوالہ مکوآنہ بائی پاس،سمندری میں نئی سبزی منڈی سے متصلہ فیصل آباد روڈ،میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ میں مویشی منڈی ہاکی گراؤنڈ کینال روڈ،بنگلہ چوک بکر منڈی ماموں کانجن،مویشی منڈی چک 423 گ۔ب بالمقابل پنجاب کالج ستیانہ روڈتاندلیانوالہ اور چک جھمرہ میں سپورٹس کمپلیکس چک نمبر 187 ر۔ب میں عارضی سیل پوائنٹس لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں اور خریداروں کے لئے ضروری سہولیات کو فوری مکمل کرکے رپورٹ کریں۔انہوں نے سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں کے لئے فری ٹیسٹ سروس،جانوروں کے لئے انکلوژرز،عوامی آگاہی کے لئے نمایاں جگہوں پر بینرز،میڈیکل کیمپ کا قیام،کورونا،ڈینگی اور کانگو وائرس سے بچاؤ کے انتظامات،ویٹرنری ڈسپنسری،پینے کا پانی، لائٹنگ، عارضی پولیس چیک پوسٹ،سیکورٹی،پارکنگ،صفائی ستھرائی،شکایت سیل،ٹائلٹس،کنٹرول رومزاوردیگر ضروری انتظامات مکمل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو اہداف تفویض کئے۔

Tags: EidFaisalabadTvQurbani
Previous Post

کچھ باتیں بیتے زمانے کی

Next Post

گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں شان دار سائنس میلے کا انعقاد

admin

admin

Next Post
گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں شان دار سائنس میلے کا انعقاد

گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں شان دار سائنس میلے کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی