• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

رمضان میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی کیلئے سپیشل مانیٹرنگ سیل قائم

admin by admin
2 اپریل, 2022
in عوامی مسائل
0
رمضان میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی کیلئے سپیشل مانیٹرنگ سیل قائم
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد( حمزہ اکرم)رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنانے کیلئے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں سپیشل مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیاجبکہ پانچوں آپریشن سرکلز اور سب ڈویثزنوں میں 140 ہنگامی شکایات مراکز صارفین کے مسائل کے فوری ازالہ کیلئے مکمل طور پرفعال ہیں۔ سب ڈویژن اور ڈویژن کی سطح پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو24گھنٹے الرٹ ہوں گی۔صارفین کو سحر،افطار اور تروایح کے اوقات سمیت ہمہ وقت بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی مذہبی عبادات مکمل خشوع و خضوع کے ساتھ اداکرسکیں۔فیسکو ہیڈکوارٹرز میں قائم مرکزی مانیٹرنگ سیل کی نگرانی چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئربشیراحمد خودکریں گے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئربشیراحمد نے رمضان المبارک میں صارفین کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر فیسکو کا دورہ کیا اور تمام قدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں صارفین کو ریلیف پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں فیسکو ریجن میں سحر، افطاراورتراویح کے اوقات سمیت کوئی لوڈمینجمنٹ نہیں کی جائے گی۔فیسکو ریجن میں مینٹی نینس کیلئے جاری شٹ ڈاؤن کے شیڈول بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ٹرانسفارمر جلنے کی صورت میں ایمرجنسی ٹرالی ٹرانسفارمرزمہیا کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں سحری و افطاری اور نماز تراویح کے دوران عام گھریلو صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔انھوں نے مزیدکہا کہ صارفین کی انفرادی شکایات کو بھی فی الفور حل کیا جائے گا۔ انہوں نے فیسکوسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین سے انتہائی خوش خلقی کے ساتھ پیش آئیں اورخدمت کے جذبے کے تحت ان کے مسائل کے فوری ازالے کیلئے ”فیسکو لائیٹ”موبائل ایپ کے ذریعے صارفین اپنی شکایات کے اندراج کے ساتھ ساتھ بجلی بندش کی معلومات،بل درستگی،ڈپلیکیٹ بل،سابقہ مہینوں کی بلنگ معلومات اور نئے کنکشن سمیت دیگر خدمات اپنے اینڈرائیڈ فون کے ذریعیحاصل کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں صارفین فیسکو ہیڈکوارٹر میں قائم مرکزی کمپلینٹ سنٹرکے نمبر041-9220618، ٹول فری نمبر080066554یا ہیلپ لائن 118،اور فیس بک پیج https://www.facebook.com/FESCOOFFICIAL/پربھی اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔جس پر فیسکو اہلکاران کی شکایت کے بروقت ازالے کیلئے فوری اقدامات کریں گے جبکہ شکایت کے جلد حل میں رکاوٹ کی صورت میں صارفین کو متعلقہ سینئر افسران سے رابطہ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ صارفین کوبہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کی جاسکے اور ان کے مسائل کابروقت اور تسلی بخش ازالہ یقینی بنایا جاسکے۔

Tags: electricityFESCORamadan
Previous Post

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آفیسر عظمت قدیرگورایہ ریٹائر ہوگئے۔

Next Post

زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ 7 لائلپور آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول ختم ہوگیا

admin

admin

Next Post
Literary Festival University of Agriculture Faisalabad

زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ 7 لائلپور آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول ختم ہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی