فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) راشد منہاس شہید کی لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے راشد منہاس شہید سوسائٹی کے زیر اہتمام راشد منہاس کے یوم شہادت کے حوالے سے ریفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد ہواجس کی صدارت سرپرست اعلی سوسائٹی/اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زاہد مسعود نظامی نے کی۔صدر سوسائٹی ریاض احمد منہاس،جنرل سیکرٹری اعجاز احمد منہاس،محبوب عالم منہاس،ڈاکٹر بشیر عالم منہاس،چوہدری راسب خان منہاس،پروفیسر امجدمنہاس(راولپنڈی)،راجہ ذوالفقار منہاس(آزاد کشمیر)،رانا عابد خاں،غلام اصغر منہاس(ڈی جی خان)،ڈسٹرکٹ بار ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رانا اختر رسول منہاس،ممبر امن کمیٹی ڈاکٹر ممتاز احمد،چوہدری محمد افضل منہاس(چکوال)،ارشد شاہین منہاس،مصطفی انجم منہاس(لاہور)،اسلم بدر منہاس(ملتان)صابر حسین منہاس(کمالیہ)،رانا ارسلان مسعود نظامی منہاس ایڈووکیٹ،پروفیسر امجد منہاس کے علاوہ اوکاڑہ،خانیوال ودیگر اضلاع سے شرکاء شریک تھے۔ سرپرست اعلی شہید راشد منہاس سوسائٹی زاہد مسعود نظامی نے کہا کہ”شہیدکی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے“پائلٹ راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہیدراشد منہاس دھرتی کی خاطر جان قربان کر کے تاریخ میں امر ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ راشد منہاس شہید پاک فضائیہ کی تابندہ روایات کے علمبردار ہیں جنہوں نے اپنے لہوسے ناقابل یقین داستان رقم کی۔انہوں نے کہا کہ نشان حیدر حاصل کرنے والے سب سے کم عمرراشد منہاس شہید کی زندگی مشعل راہ ہے۔دیگر مقررین نے راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ان کے کارناموں سے آگاہی بے حد ضروری ہے۔شاعر منہاس ندیم عباس،سرفراز احمد نے اس موقع پر کلام پیش کئے۔