فیصل آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو 1122 نے ماہ جون میں ریسکیو کنٹرول کو 10826 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں بروقت موقع پر پہنچ کر 2677 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 6832 میڈیکل، 134 آگ لگنے، 275 کرائم، 17 ڈوبنے، 18 عمارت گرنے اور 873 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا. 9997 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 3978 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی. 5594 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا. مجموعی طور پر 425 موقع پر جاں بحق ہوئے. جبکہ ان میں سے 27 افراد روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے دوران جان کی بازی ہار گئے.