فیصل آباد( نمائندہ ایف ٹی وی) ریسکیو 1122 فیصل آباد کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو سینٹر سٹیشن پر منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ نے کی. جس میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر، ریپئر اینڈ مانیٹرنگ آفیسر فیصل منیر، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر طارق صدیق، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عثمان کنٹرول روم انچارج عمر فاروق اور دیگر افسران نے شرکت کی. کنٹرول روم انچارج عمر فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپریل میں ریسکیو 1122 کو 122832 کالز موصول ہوئی جن میں7431 ایمرجنسی کی اور 20108 کالز انفارمیشن کی تھی۔ ریسکیو 1122 نے 2224 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 4354 میڈیکل، 191 آگ لگنے، 220 کرائم، 5 ڈوبنے، 5 عمارت گرنے اور 432 دیگر ایمرجنسیز پر رسپانس کیا. 7387 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 2976 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی 3948 کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. 463 موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 463 میں سے 19 افراد روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے دوران موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔