• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

فیسکو لائن سٹاف کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے سیفٹی سیمینارز

عثمان صادق by عثمان صادق
11 نومبر, 2021
in عوامی مسائل
0
فیسکو لائن سٹاف کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے سیفٹی سیمینارز
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد کی خصوصی ہدایات پر لائن سٹاف کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے ریجن بھر میں سیفٹی سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سلسلے میں جھنگ سرکل میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف انجنئیر جھنگ سرکل نذرمحمد ڈب نے کہا ہے کہ لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ اور ان کو حادثات سے بچانا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ہم نے ہمیشہ بھرپور کوشش کی ہے اور کرتے رہیں گے کہ ہماری اولین ترجیح ہمارے ورکرز کی سیفٹی ہواور اس سلسلے میں ہم نے سٹاف کی مسلسل تربیت کا بھی انتظام کیا اوران کے آلات کی بہتری کی مسلسل کوششیں بھی کیں۔ فیسکو ریجن میں لائن سٹاف کوحادثات سے بچاؤکیلئے پہلے بھی مختلف تربیتی کورسزکروائے جارہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ فیلڈ سٹاف سیفٹی کے اقدامات میں کوتاہی کر دیتے ہیں جس کا نتیجہ جان لیواثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے ایکسئین حضرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ کے اندر ہونے والے اس نوعیت کے تمام معاملات پر گہری اور براہ راست نگرانی رکھیں اور تمام انتظامی افسران کو بھی اس بات کا پابند کریں کہ وہ لائنوں پر کام کے دوران تما م تر حفاظتی اقدامات، ٹی اینڈ پی کے استعمال سمیت سیفٹی کے تمام تر اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ ان سب کی ایڈمنسٹریشن کا کلیدی حصہ ہے اور اس ذمہ داری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اس موقع پر ایکسئین فرسٹ جھنگ سلیم شاہ، ایکسئین جھنگ سیکنڈ مدثر علی، ٹیکنیکل آفیسرجھنگ سرکل لیاقت اعوان نے بھی خطاب کیااورلائن سٹاف کو دوران ڈیوٹی ٹی اینڈ پی کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور دوران ڈیوٹی سیفٹی کوڈ پر سختی سے عملد رآمد کو یقینی بنانے پرزور دیا۔سیفٹی سیمینارمیں جھنگ سرکل کے ایکسئینز، ایس ڈی او ز، لائن سپرنٹنڈنٹس، لائن مینوں اور اسسٹنٹ لائن مینوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

Tags: FaisalabadTvFSDTV41
Previous Post

ڈچ فنڈ برائے ماحول اور ترقی سے لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ کیا جا سکے گا.ڈائریکٹرورلڈ وائلڈلائف فنڈ پاکستان

Next Post

خواتین کو معاشی دھارے کا متحرک اور پیداواری حصہ بنانے کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ نیا اور جدید ذریعہ ہے

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
خواتین کو معاشی دھارے کا متحرک اور پیداواری حصہ بنانے کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ نیا اور جدید ذریعہ ہے

خواتین کو معاشی دھارے کا متحرک اور پیداواری حصہ بنانے کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ نیا اور جدید ذریعہ ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی