فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ضلع بھر میں لاک ڈاؤن/کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر گذشتہ روزمزید 50شاپنگ مالز،3 ریسٹورنٹس،ایک پرائیویٹ آفس سیل،دکانداروں کیخلاف 11 مقدمات درج اورعوامی مقامات پرفیس ماسک کے بغیر موجود 75 افراد۔کوحوالہ پولیس جبکہ مجموعی طورپر92 ہزار500 روپے جرمانہ کیا گیا۔دوران چیکنگ گذشتہ 54روزمیں 1662،شاپنگ مالز وپلازے،ریسٹورنٹس،شادی ہالز،نجی سکولوں،دفاتراور بس سٹینڈ کو سیل اور26لاکھ93ہزارروپے کے جرمانے کئے۔تفصیلات کے مطابق دوران چیکنگ خلاف ورزی پر 1170شاپنگ مالزوپلازے،328ریسٹورنٹس،44شادی ہالز،113پرائیویٹ سکولز، دو نجی دفاتر،ایک بس سٹینڈ، چار کریانہ شاپس کو سیل اور 108مسافر گاڑیوں کو بند کرنے کے علاوہ شاہرات وپبلک مقامات پر بغیر فیس ماسک گھومنے پھرنے والے 386۔افراد کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔