فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) کوروناکے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے فیصل آبادسمیت 9 شہروں میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیوں کی ہدایات جاری کر دی۔پابندی کا اطلاق بس،کوسٹر،ٹیکسی،رکشہ، ویگن،چنگچی پر ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔