فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء المنعم نے بتایاکہ تمام ویکسینیشن سنٹرز پر آکسفورڈ کی ایسٹرا زنیکا astrazaneca ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے جس کی بعدازاں دوسری ڈوذ لگائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ایسے افراد جن کو پہلے چائنہ کی سائنوفارم Sinopharm ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے ان کو سائنو فارم کی ہی دوسری خوراک لگائی جائے گی۔اس کے علاوہ کچھ 70سال سے اوپر کی عمر کے افراد کو کین سائنو CanSino ویکسین بھی لگائی گئی ہے اس کی صرف ایک ہی خوراک ہے دوسری کی ضرورت نہیں۔انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال،ڈی ایچ کیو ہسپتال، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد،فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،جنرل ہسپتال سمن آباد،چلڈرن ہسپتال،سپورٹس کمپلیکس سمن آباد، تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال جڑانولہ،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال تاندلیانوالا،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سمندری،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال چک جھمرہ،سپورٹس کمپلیکس چک جھمرہ،سپورٹس کمپلیکس جڑانوالہ، جنرل ہسپتال 224 ر۔ ب اور کھڑیانوالہ آر ایچ سی نئی عمارت میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔