فیصل آباد(حمزہ اکرم)واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر جبار انور چوہدری کی ہدایت پر ڈجکوٹ روڈ ڈرین کی ڈسلٹنگ پر کام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے آج ڈجکوٹ روڈ ڈرین کا دورہ کیا اور وہاں کی جانے والی ڈی سلٹنگ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن سے قبل ڈرینز کی ڈی سلٹنگ اہم ٹاسک ہے جس میں تیار کئے گئے جامع پلان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرین لائنز کی ڈی سلٹنگ کے کام کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جائے جسے اعلی حکام سے شیئر کیا جائے گا۔مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ مون سون سیزن میں بارشوں کے دوران صورتحال سے احسن انداز میں نمٹنے کے لئے قبل ازوقت معیاری ڈی سلٹنگ کو یقینی بنایا جائے گا جس کے لئے تمام فیلڈ سٹاف کو ہمہ وقت متحرک اور چوکس رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔