یصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے گٹ والا وائلڈ لائف پارک کا دورہ کیا اور پارک میں جانوروں کے جنگلوں کی صورتحال چیک کی۔انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف پارک کو مزید بہتر اور شہریوں کے لئے بہترین تفریح گاہ بنانا ترجیح ہے جس کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارک میں جانوروں کی دیکھ بھال،ان کے کھانے پینے کاخیال رکھا جائے۔انہوں نے پارک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی دیکھے اور انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ پارک کی حالت سنوار کر اسے عمدہ چڑیا گھر بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے وائلڈ لائف پارک گٹ والا کے افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔