فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر ایف ڈی اے کے زیر اہتمام آگاہی واک منعقدہوئی جس میں مختلف افسران،سٹاف کے ارکان اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واک ایف ڈی اے کمپلیکس سے شروع ہوکر ضلع کونسل پہنچ کر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی واک میں شریک ہوئی۔ واک کے شرکاء نے شہری دفاع کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے مختلف تحریروں پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مصروف ترین زندگی کے اس دور میں شہری دفاع کی تربیت اور ضروری تقاضوں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا جس کی بدولت انسانی زندگی کو درپیش مختلف ممکنہ حادثات سے نہ صرف بچا جاسکتاہے بلکہ خوانخواستہ کسی ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کیلئے امدادی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایف ڈی اے کمپلیکس سمیت دیگر ذیلی دفاتر میں شہری دفاع کے اصولوں پر عملد رآمد کیاجارہاہے۔