فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے طبی وانتظامی امور کو چیک کرنے کے لئے بنیادی مرکز صحت چک 8 ج۔ب کا دورہ کیااور ڈاکٹر وسٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے ادویات کا سٹاک اور ان کی تاریخ تنسیخ کو بھی چیک کیا۔انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو چیک کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے سنٹر پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکو بھی چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر علاج کے لئے موجود مریضوں اور ان کے لوحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے بعض مریضوں کی ادویات نہ ملنے کی شکایت پر انچارج سنٹر کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور علاج معالجہ کے عمل میں کسی بھی لمحہ تعطل نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی انسپکشنز کا عمل جاری رہے گا اور طبی انتظامات میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی