فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے عمران خان تبدیلی احتساب کے نام پر آئے تھے جن کا احتساب ہونا تھا وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے عمران خان نے تمام گندے انڈے اپنی ٹوکری میں جمع کرکے عوام کو دھوکہ دیا۔ نواز، زرداری اور عمران خان عوام کی طاقت سے نہیں آئے استیبلشمنٹ کی طاقت سے آئے۔ اب یہ کھیل بند ہونا چاہیے, اسلام آباد میں تبدیلی کے نام پر نوٹوں کا مقابلہ ہوا جو فلاپ ہو گیا کہ قوم کو بتایا جائے کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کن شرائظ پرلی جارہی ہے۔ وہ دھوبی گھاٹ گراونڈ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا طرز سیاست مزید بحرانوں کو جنم دیگا یوٹرن لینے والا ملک کی باگ دوڑ نہیں سنبھال کر بری طرح ناکام رہا پی ٹی آئی حکومت نے جتنے قرضے لیے ملک کی تا ریخ میں اس کی مظال نہیں ملتی مو جودہ حکومت کے پاس ملک چلانے کا کو ئی منصوبہ نہیں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم اے ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے مل کر آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر دستخط کیے سب نے مل کر کشمیر کا سودا کیا اور یہ پاکستان کا سودا کر رہے ہی انہوں نے کہا کہ چند خاندان دولت کے بل بوتے پر پاکستان میں سیاست کر رہے ان خاندانوں کے بچے دوسرے ممالک میں تعلیم حا صل کر رہے ہیں اور کاروبار کر رہے ان کے والدین پاکستان میں حکمرا نی کر رہے ہیں جما عت اسلامی اس گندے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی انہوں نے کہا پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ امریکی ایجنڈے سودی نظام اور اپنے مفا دات پر ایک ہیں غریب عوام کا کو ئی نہیں سوچتا ٹیکسٹا ئل انڈسٹری سنگین بحران کا شکار ہو گئی ملکی معیشت وینٹیلیٹر پر چل رہی ہے مہنگا ئی بڑھ رہی ہے بے روزگاری میں کئی گنا اضا فہ ہو گیاعمران خان اس وقت پاکستان بچانے نکلا تھا جب پٹرول 65،چینی55، ڈیزل75، گھی 100، بجلی 8 روپے اور ڈالر 100 پر تھا انہوں نے کہا کہ تمام پورٹیاں آئی ایم ایف کی پا لیسیوں پر مہر لگا رہی ہیں جماعت اسلامی نے ان معا شی دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے جماعت اسلامی ہی عوامی امنگوں پر پورا اترے گی اور مہنگا ئی بے روزگاری سے نجا ت دلائے گی اس موقہ پر نائب امیر جماعت اسلامی لیا قت بلوچ امیر جماعت ادسلامی پنجاب قصوری ضلعی امیر جماعت اسلامی محبوب الزمان بٹ سمیت دیگر رہنماؤں ا۔نے بھی خطاب کیا۔