• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, جون 6, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home سیاست

محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام فیصل آباد میں پہلا پیٹ کیئر ہسپتال قائم کردیا گیا

admin by admin
10 ستمبر, 2021
in سیاست
0
محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام فیصل آباد میں پہلا پیٹ کیئر ہسپتال قائم کردیا گیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ڈویژن سطح پر پہلا پیٹ کیئر ہسپتال قائم کردیاگیا ہے جہاں پالتو پرندوں وجانوروں کا جدید ومعیاری علاج معالجہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے سول ویٹرنیری ہسپتال میں پیٹ کئیر ہسپتال کا افتتاح کیااور دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اشفاق احمد انجم،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی خاں،انچارج ہسپتال وڈپٹی ڈائریکٹر رائے شفقت، ڈاکٹر عبدالماجد،فوکل پرسن ڈاکٹر فریحہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر لائیوسٹاک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آبادپنجاب کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں شہریوں کو پرندوں اور پالتوجانوروں کے علاج معالجہ سے متعلقہ مسائل درپیش تھے۔اگرچہ نجی سطح پر6۔ پیٹ کئیرہسپتال کام کر رہے ہیں تاہم سرکاری سطح پریہ سہولت فراہم ہونے سے علاج کے عمل میں بہتری آئے گی۔انہوں نے میڈیا کے توسط سے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے پالتوپرندوں اور جانوروں کی صحت اور بیماریوں کے حوالے سے معلومات وعلاج کے لئے ہسپتال کا رخ کریں جہاں انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ پیٹ کئیرہسپتال سے لوگوں کو نئے روزگار کے مواقع ملے گے،وزیراعظم اور وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق لائیو سٹاک سیکٹر کو بہتر سے بہتر بنانے پر توجہ ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گھریلو مرغبانی کا پروگرام کامیابی سے جاری ہے اورپانچ ارب روپے کی لاگت سے جینیٹک اپرومنٹ پروگرام کا آغاز کررہے ہیں۔حکومت پنجاب کو پروگرام کاپی سی ون بھیج دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن اور گوشت کے پروگرام کو بڑھا رہے ہے۔قبل ازیں صوبائی وزیر لائیوسٹاک نے ضلع بھر کے سول ویٹرنری ہسپتالوں کے ہنگامی دورے کئے۔وہ سول ویٹرنری ہسپتال چک 189 ر۔ب، کھرڑیانوالہ،199 ر۔ب گٹ والاودیگر ہسپتالوں میں گئے اورادویات کا ریکارڈ،ویکسینیشن کی صورتحال،مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انچارجز نے سی وی ایچ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر آفس کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے صوبائی وزیر کو محکمانہ کارکردگی اور ترقیاتی پروگرامز پر بریفنگ دی۔

Tags: pet
Previous Post

چار غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر سیل اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا

Next Post

مولانا طارق جمیل صاحب نے فیصل آباد میں اپنے برانڈ کا افتتاح کردیا

admin

admin

Next Post

مولانا طارق جمیل صاحب نے فیصل آباد میں اپنے برانڈ کا افتتاح کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی