فیصل آباد(حمزہ اکرم )ڈپٹی کمشنر علی شہزادکی ہدایات پردوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت ڈی سی کمپلیکس میں شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات سنی گئیں اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ نے مسائل سنتے ہوئے موقع پر ہی بیشتر درخواستوں کو نمٹادیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش اور ریونیو عوامی خدمت کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ کچہری اب دو لگاتاردن لگائی جارہی ہیں۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں تحصیل سٹی وصدرمیں مجموعی طور پر 49 درخواست گزاروں نے مسائل کی نشاندہی کی جن میں سے 28 درخواستوں کو موقع پر نمٹادیا گیا۔