• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 23, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

لوگوں کے مسائل کے حل میں سنجیدگی نہ دکھانے والے افسران کی کو فارغ کردیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر

admin by admin
1 فروری, 2022
in عوامی مسائل
0
لوگوں کے مسائل کے حل میں سنجیدگی نہ دکھانے والے افسران کی کو فارغ کردیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈیز پرریونیو عوامی خدمت کچہری لگاکر شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات سن کر ان کے حل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزادنے ڈی سی کمپلیکس میں تحصیل سٹی وصدر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے میرٹ پر درخواستیں نمٹائیں اور سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرز اورمحکمہ مال کے متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنتے ہوئے واضح کیا کہ لوگوں کے مسائل کے حل میں سنجیدگی نہ دکھانے والے افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بعض شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ امور میں رکاوٹ پر پٹواریوں اور محکمہ مال کے دیگر متعلقین کو سخت وارننگ اور فی الفور مسئلہ حل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی اورتحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کے تحت لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش ہے اور ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہواہے۔انہوں نے بتایا کہ کچہری کے دوران شہریوں نے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجراء،انتقالات کے اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات پیش کیں جن کے تیز رفتار حل کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ مال کے افسران،اراضی ریکارڈ سنٹر کے سٹاف کو بھی کچہری میں حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے۔شہری ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ تحصیل آفس سے ہر ماہ کی پہلی اور دوسری تاریخ کو رجوع کرسکتے ہیں۔ریونیو عوامی خدمت کچہری میں تحصیل سٹی وصدرمیں مجموعی طور پر81درخواست گزاروں نے مسائل کی نشاندہی کی جن میں سے 62درخواستوں کو موقع پر نمٹادیا گیا جبکہ بقیہ درخواستوں پر تین دن میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کچہری کے دوران مختلف سائلین کی نشستوں پر جاکر ان سے کھلی کچہریوں کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور لوگوں سے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔ انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی۔تحصیل جڑانوالہ،سمندری، تاندلیانوالہ اور چک جھمرہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت عوامی مسائل سنے۔دوسری کچہری بدھ دو فروری کو ہوگی۔

Previous Post

فیصل آباد میں موجود انگریز دور کا ریلوے اسٹیشن

Next Post

اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیں۔ ربی چیمہ

admin

admin

Next Post
اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیں۔ ربی چیمہ

اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیں۔ ربی چیمہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی