فیصل آباد(حمزہ اکرم)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف کی زیر نگرانی ریونیو وپولیس فورس ٹیمیں موٹر وے انٹرچینجز اور شاہرات پر ناکے لگا کر گندم کی غیر قانونی نقل وحمل چیک کررہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بتایا کہ پانچ ایام سے چیکنگ کا عمل جاری ہے اور گزشتہ شب گندم کی سینکڑوں بوریاں قبضہ میں لیکر گندم سنٹر منتقل کرائی گئیں۔انہوں نے ٹیموں کو چوکس انداز میں ڈیوٹی انجام دینے کی تاکید کی اور کہا کہ گندم کی غیر قانونی نقل وحمل پر فوری ایکشن لیا جائے۔