فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ایف ڈی اے سٹی میں مختلف رقبہ جات کے 45کمرشل و رہائشی پلاٹس کی نیلامی25جون کو پی ایم یو آفس ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ میں منعقد ہوگی جس میں ہسپتال کے لئے مختص پبلک یوٹیلٹی کے پلاٹ کولیز پر دینے کی نیلامی بھی شامل ہے۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں نے نیلام عام کے لئے منتخب پلاٹس کی تفصیلات سے متعلق بتایا کہ نیلامی کے ذریعے فروخت میں پیش کئے جانے والے ایک کنال کے رقبہ کے9پلاٹس بلاک A5میں 67نمبر،بلاک A6میں 33نمبراور بلاک A7میں پلاٹ نمبر 157،بلاک B1میں 135نمبر،C1میں 24نمبر، D1میں 44نمبر،D2میں44نمبراور192نمبر،F3میں پلاٹ نمبر 153شامل ہیں جبکہ 10مرلہ رقبہ کے چار پلاٹس بلاک C4میں 248نمبراور 422نمبر،D3میں 50نمبر اور F2میں پلاٹ نمبر136نیلام عام کے ذریعے فروخت ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ نیلامی میں 32کمرشل پلاٹس فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے جن میں مین بلیوارڈ کے مشرق میں واقع چارسے پانچ مرلہ کے پلاٹ نمبر 162سے 194تک شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مفاد عامہ کے حوالے سے ہسپتال کے قیام لے لئے مختص تقریبا سات کنال رقبہ کا پلاٹ نیلام عام کے ذریعے لیز پردیاجائیگا جو کہ بلاک A7میں واقع ہے۔انہوں نے نیلامی کی شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ نیلامی میں حصہ لینے کیلئے زرضمانت ڈرافٹ یا کیش کی صورت میں وصول کیا جائے گا اس ضمن میں چیک قابل قبول نہیں ہوگا۔بولی دھندہ کو اپنا اصل شناختی بھی ہمراہ لاناہوگا۔مزید تفصیلات ایف ڈی اے کمپلیکس کے باہر آویزاں معلوماتی بورڈ یا پی ایم یو آفس سے حاصل کی سکتی ہیں.